بلوچستان میں کچھ قوتیں انتخابات ملتوی کرانا چاہتی ہيں، نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان

بدھ 24 اپریل 2013 17:09

گھوٹکی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24اپریل 2013ء) نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان غوث بخش باروزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان ميں کچھ قوتیں انتخابات ملتوی کرانا چاہتی ہيں لیکن الیکشن ہر حال ميں ہوں گے۔

(جاری ہے)

گھوٹکی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے غوث بخش باروزئی کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت کی اولین ترجیح شفاف انتخابات کرانا ہے جبکہ بلوچستان ميں کچھ قوتیں جان بوجھ کر حالات خراب کرکے الیکشن ملتوی کرانا چاہتی ہیں لیکن صوبے میں عام انتخابات ہر حال میں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حالات صرف بلوچستان ميں ہی خراب نہيں بلکہ سندھ اور خیبر پختونخوا میں بھی امن وامان کی صورت حال تسلی بخش نہیں۔

متعلقہ عنوان :