فیصل آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی(فیسکو) نے ریجن بھر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیا

بدھ 24 اپریل 2013 21:28

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔24اپریل۔ 2013ء) فیصل آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی(فیسکو) نے ریجن بھر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیا ہے اور صرف شیڈول لوڈ منیجمنٹ کی جا رہی ہے۔ فیسکو انتظامیہ نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ پیک آورز میں بجلی کا استعمال کم سے کم کریں۔

(جاری ہے)

بجلی کے غیر ضروری استعمال کی حوصلہ شکنی کریں اور بجلی کی بچت کی طرف راغب ہوں۔

صارفین کے بچائے ہوئے یونٹس صنعت ،تجارت اور زراعت کی ترقی ، آپریشن تھیٹر میں پڑے مریض اور کسی طالب علم کی پڑھائی کے لیے استعمال ہو سکتے ہیں۔ فیسکو انرجی کنزرویشن سیل اس سلسلے میں کوشاں ہے صنعت کار اپنی فیکٹریوں اور کارخانوں کا مفت انرجی آڈٹ کرواسکتے ہیں ۔ یوں نہ صرف بجلی بچے گی بلکہ ان کے بلوں میں بھی کمی واقع ہو گی۔

متعلقہ عنوان :