سکھر،این اے 198 سے فنکشنل لیگ کے امیدواروں ندیم قادر بھٹو ، الہیٰ بخش بھٹی نے دس جما عتی اتحاد کے امیدوار جے یو آئی کے آغا سید ایوب کے حق میں دستبرادار ہو نے کا اعلان

جمعرات 25 اپریل 2013 21:21

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔25اپریل۔ 2013ء)سکھر کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 198 سے فنکشنل لیگ کے امیدواروں ندیم قادر بھٹو ، الہیٰ بخش بھٹی نے دس جما عتی اتحاد کے امیدوار جے یو آئی کے آغا سید ایوب کے حق میں دستبرادار ہو نے کا اعلان کیا ہے فنکشنل لیگ کے امیدوارالہیٰ بخش بھٹی جنہوں نے صو بائی اسمبلی کے دو حلقوں پی ایس ون اور ٹو سے بھی اپنے کا غذات نا مزدگی جمع کرائے تھے انہوں نے اس پر بھی پی ایس ون کے امیدوار مفتی مشرف محمود قادی اور پی ایس ٹو کے امیدوارامیر حسین جتو ئی کے حق میں دستبرداری کا اعلان کیا یہ اعلان انہوں نے فنکشنل لیگ کے رہنما سید اجمل حسین شاہ مو سوی ، این اے 198کے دس جما عتی اتحاد کے امیدوار آغا سید ایوب کے ہمراہ پریس کا نفرنس سے خظاب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ سکھر میں دس جما عتی اتحا د قائم ہے اور قائم رہے گا جماعت اسلامی کے امیدوار جو افواہیں اڑا رہیں ان میں کو ئی صداقت نہیں ان کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ سکھر میں پیپلز پا رٹی کے امیدواروں کا ون آن ون مقابلہ کر یں گے اور جیتیں گے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو مکمل پر وٹو کول دیا جا رہا ہے مگر ہمارے امیدواروں کے لیے ان کے پاس پر وٹو کو ل نہیں اگر پر وٹو کول ان کا حق ہے تو ہمارا بھی حق ہے سکھر کے لیے ما ضی میں اربوں روپے کے فنڈزملے ہیں مگر کو ئی ترقیاتی کام نہیں ہواہم نئے طریقے سے سکھر کی ڈولپمنٹ کریں گے انہوں نے کہاکہ عبدالغنی کھوسوپیلز پا رٹی والوں کی ایک سازش کے تحت جے یو آئی میں آئے تھے انہوں نے دو با رہ پیپلز پا رٹی میں شمو لیت کر کے اپنے سیا سی کر ئیر پر داغ لگا دیا ہے انہوں نے کہا کہ امیدواروں کو سیکیورٹی دینا ان کی ذمہ دار ی ہے ۔