سکھر،آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کی کام چھوڑ ہٹرتال، احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 25 اپریل 2013 21:21

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔25اپریل۔ 2013ء) آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن (ہیلتھ یونٹ ) سکھر کی جانب سے کام چھوڑ ہٹرتال کر کے آفس کے احاطے میں علامتی بھوک ہٹرتال اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا بھوک ہٹرتال اور احتجاجی مظاہرہ میں اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن ، ویکسنیشن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی اور اظہار یکجہتی کیا بھوک ہٹرتال اور احتجاجی مظاہرے کی قیادت شمشاد دایو ، الطاف حسین عباسی ، کریم داد بگٹی و دیگر نے اس موقع پر مذکورہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کے نااہل کرپشن میں ملوث افسر نذیر احمد چنہ نے ملازمین کیساتھ زیادتیوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس کے باعث ملازمین شدید ڈپریشن کا شکار ہیں انہوں نے ڈی ایچ او سکھر سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ کرپشن میں ملوث نذیر احمد چنہ کو ہٹایا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ بڑھا دیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :