ڈاکٹر عبدالقدیر خان اپنے امیدواروں کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں (کل)فیصل آباد پہنچیں گے

اتوار 28 اپریل 2013 20:33

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔28اپریل۔ 2013ء) ممتاز ایٹمی سائنسدان اور تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان اپنے امیدواروں کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں ( کل) پیر کو فیصل آباد پہنچیں گے ، محسن پاکستان کا فیصل آباد آمد کے موقع پر انتہائی شاندار پرتپاک ، فقید المثال استقبال کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

تحریک تحفظ پاکستان فیصل آباد ڈویژن کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان دوپہر ایک بجے سمن آباد سپورٹس کمپلیکس میں پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز او ر کارکنوں و شہریوں سے خطاب کریں گے۔