Live Updates

پانچ سال ہمارا مال کھانے والے والے اب ہماری مخالفت کے گیت گارہے ہیں ‘ سید قائم علی شاہ،مفاہمت کی خاطر ہم نے اپنے جیالوں کے دل رنجش کیئے جمہوریت نے پانچ سالا دور میں لاکھوں گھروں کے چولہے جالائے رکھے آمروں نے اپنے دور حکومت میں صرف اپنے گھر بھر ے تھے شریف برادران سے کوئی مخالفت نہیں مگر سیاست کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں شریف برادران اپنے تخت لاھور کوبچائیں کیوں کہ عمران خان کی سونامی نہ بہا جائے اور میاں صاحب کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ پنجاب سے نکل کر سندھ کی عوام کے پاس مت آئیں سندھ کی عوام سندھ کے لیڈروں کو ووٹ دیگی پیپلز پارٹی نے صرف عوام کی خاطر اپنی جانوں کا نظرانہ دیا ہے ہم نے عوام کی خدمت کی ہے عام انتخابات میں بھی عوام خود فیصلہ کریں گے ‘ خیرپور میں انتخابی جلسوں میں کارکنوں اور صحافیوں سے بات چیت

اتوار 28 اپریل 2013 20:55

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔28اپریل۔ 2013ء) سابق وزیر اعلیٰ سندھ و پی ایس 29کے امیدوارسید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ پانچ سال ہمارا مال کھانے والے والے اب ہماری مخالفت کے گیت گارہے ہیں مفاہمت کی خاطر ہم نے اپنے جیالوں کے دل رنجش کیئے جمہوریت نے پانچ سالا دور میں لاکھوں گھروں کے چولہے جالائے رکھے آمروں نے اپنے دور حکومت میں صرف اپنے گھر بھر ے تھے شریف برادران سے کوئی مخالفت نہیں مگر سیاست کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں شریف برادران اپنے تخت لاھور کوبچائیں کیوں کہ عمران خان کی سونامی نہ بہا جائے اور میاں صاحب کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ پنجاب سے نکل کر سندھ کی عوام کے پاس مت آئیں سندھ کی عوام سندھ کے لیڈروں کو ووٹ دیگی پیپلز پارٹی نے صرف عوام کی خاطر اپنی جانوں کا نظرانہ دیا ہے ہم نے عوام کی خدمت کی ہے عام انتخابات میں بھی عوام خود فیصلہ کریں گے ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے خیرپور شہر میں اپنی الیکشن مہم کے سلسلے میں منعقد کیئے جانے والے جلسوں کے دوران کارکنوں و صحافیوں سے بات جیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام عمران خان کے جلسوں کو دیکھنے کے لیئے نہیں جاتے ہیں بلکہ ان کے جلسوں میں پاپولر سنگر کے گانے سننے جاتے ہیں عمران خان صاحب کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ عوام کو جھوٹے خواب دکھانے کا جھانسا مت دیں کیوں کہ 11مئی کے بعد عوام ان کا گریبان نہ پکڑیں جس سے وہ بھی شریف برادران کی طرح سعودی عرب نہ بھاگ جائیں انہوں نے کہاکہ عوام پیپلز پارٹی کو اس لیئے ووٹ دیتے ہیں کہ پیپلز پارٹی عوام کو روٹی کپڑا اور مکان دیتی ہے ہم نے اپنے پانچ سالوں میں لاکھوں بے روز گار افراد کو نوکریاں دیں جو اپنے بچوں کا پیٹ پال رہے ہیں انہوں نے کہاکہ اگر پیپلز پارٹی اپنی جمہوریت کے پانچ سال پورے نہ کرتی تو لاکھوں افراد ابھی تک بیروز گار ہوتے پیپلز پارٹی نے آتے ہی روز گار کے موقع فراہم کیئے اور دوبارہ عوام پیپلز پارٹی کو ووٹ دیکر ضرور کامیاب کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات