نواز شریف صاحب ڈگڈگی بجاکر بندر کو نچانے کا وقت گزر چکا ڈگڈگی پر صرف بندر ناچتے ہیں عوام نہیں ‘ منظور وسان،عوام ان کے بہکا وے میں نہیں آئیں گے کھائیں گے آپ کا ووٹ پاکستان پیپلز پارٹی کو دیں گے پورے ملک سمیت کراچی اور دیگر مقامات پر الیکشن مہم میں دھماکے وہ عناصر کرا رہے ہیں جنہوں نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو شہید کروایا اب وہ ملک بھر میں دھماکے کراکر الیکشن ملتوی کرانے کی سازشیں کر رہے ہیں مگر اس کے باوجود الیکشن ملتوی نہیں ہوں گے ‘ کارکنوں سے خطاب

اتوار 28 اپریل 2013 20:55

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔28اپریل۔ 2013ء) سابقہ صوبائی وزیر و پی ایس 32کے امیدوار منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ نواز شریف صاحب ڈگڈگی بجاکر بندر کو نچانے کا وقت گزر چکا ڈگڈگی پر صرف بندر ناچتے ہیں عوام نہیں عوام ان کے بہکا وے میں نہیں آئیں گے کھائیں گے آپ کا ووٹ پاکستان پیپلز پارٹی کو دیں گے پورے ملک سمیت کراچی اور دیگر مقامات پر الیکشن مہم میں دھماکے وہ عناصر کرا رہے ہیں جنہوں نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو شہید کروایا اب وہ ملک بھر میں دھماکے کراکر الیکشن ملتوی کرانے کی سازشیں کر رہے ہیں مگر اس کے باوجود الیکشن ملتوی نہیں ہوں گے بلکہ اپنے وقت پر ہوں گے نگران حکومت کی زمینداری ہے کہ وہ امیدواروں کو سیکورٹی فراہم کرے مگر وہ ابھی تک سیکورٹی فراہم نہیں کر رہے ہیں متحدہ اور دیگر جماعتوں کے الیکشن دفاتروں پر بم دہماکوں کی ہم شدید مزمت کرتے ہیں دشمن عناصر ہمارے حوصلوں کو کمزور نہیں کر سکتے ہیں پیپلز پارٹی نے اپنے پانچ سالا دور میں دہشت گردی کا سامنا کیا اور کراچی سمیت ملک بھر میں دہشت گردہوں کو گرفتار کر کے قانون کے کٹھرے میں کھڑا کر دیا انہوں نے کہاکہ مخالفین میں اتنی طاقت نہیں کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کاسامنا کر سکیں ووٹ صرف پی پی کو ہی ملے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقے میں الیکشن مہم کے دورے کے دوران مختلف جگہ پر کارکنوں سے خطاب میں کیا انہوں نے کہاکہ فنکشنل مسلم لیگ اور نواز لیگ کو جتنا زور لگا نا ہے لگا لیں لیکن سندھ میں ان کو ووٹ نہیں ملے گا نواز شریف قوم پرستوں کو پیسے دیکر اپنے پیسے ضایع کر رہے ہیں اگر وہ یہ پیسے پنجاب میں عوام کی بھلائی میں لگا تے تو وہاں پر انہیں عوام کی دعائیں لگتی مگر انہیں یہاں پر کچھ نہیں ملے گا ۔