پاکستان بار کونسل اور سندھ بارکو نسل کی جا نب سے کراچی ، راولپنڈی اور دیگر شہروں میں وکلاء کی ٹا رگٹ کلنگ اور اغوا کے واقعات کے خلاف دی گئی کا ل پر سکھر میں وکلاء برادری نے عدالتی کا روائی کا با ئیکاٹ کیا

پیر 29 اپریل 2013 23:49

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔29اپریل۔ 2013ء) پاکستان بار کونسل اور سندھ بارکو نسل کی جا نب سے کراچی ، راولپنڈی اور دیگر شہروں میں وکلاء کی ٹا رگٹ کلنگ اور ان کے اغوا کے واقعات کے خلاف دی گئی کا ل پر سکھر مین بھی وکلاء برادری نے عدالتی کا روائی کا با ئیکاٹ کیا جس کی وجہ سے ڈسٹرکٹ کورٹ سمیت دیگر ما تحت عدالتوں میں مقدمات کی سما عت نہ ہو سکی وکلاء عدالتی کا روائی میں حصہ لینے کے بجا ئے بار کی عمارت میں بیٹھ کر اخبارات پڑھنے اورخوش گپیوں میں مصروف رہے عدالتی کا روائی نہ چلنے کے با عث سماعت پر آئے ہو ئے لو گوں کوپریشانی کا سامنا کرنا پڑا اس مو قع پر سکھر ڈسٹرکٹ بار کے صدر ہا دی بخش بھٹ نے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ کراچی ، راولپنڈی دیگر شہروں میں وکلاء کی ٹا رگٹ کلنگ کے واقعات افسوسنا ک ہیں جن کی طر ف حکو مت کو فوری طور پر تو جہ دینی چا ہیئے اور حق و سچ اور انصاف کے لیے لڑ نے والوں کی ٹا رگٹ کلنگ کو بند کروانا ہو گا انہوں نے وکلاء کے اغوا کے واقعات کی بھی مذمت کی اور مغویاں کی با زیا بی کا مطالبہ کیا۔