سکھر ‘ڈا کٹرافتخار کو تشدد کا نشانہ بنا نے کے خلاف سکھر کے ڈا کٹروں ‘ پیرا میڈیکل اسٹا ف نے او پی ڈی کا با ئیکاٹ کیا

پیر 29 اپریل 2013 23:49

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔29اپریل۔ 2013ء)سکھر کے سول اسپتا ل میں ڈا کٹرافتخار کو تشدد کا نشانہ بنا نے کے واقعے کے خلاف سکھر کے ڈا کٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹا ف نے او پی ڈی کا با ئیکاٹ کیا اور احتجاجی مظا ہرہ کیا اورنعرے با زی کی مظاہرین کی قیا دت پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن خو شی محمد سو ہوو دیگر نے کی اس مو قع پر خو شی محمد سو ہو و دیگر نے بتا یاکہ ڈا کٹرز لو گوں کی زندگیاں بچا تے ہیں مگر کچھ لو گ ان کو بلا جوازکسی بھی ہلا کت کا ذمہ دار ٹہراتے اور ان کو تشددکا نشانہ بنا تے ہیں اس طرح کے واقعات قابل مذمت ہیں ان واقعاتکی روک تھام ہو نی چا ہیئے اور ڈا کٹرز کو تحفظ فراہم ہونا چا ہیئے تا کہ وہ اپنے فراض احسن طریقے سے انجام دے سکیں ۔