پرویزمشرف کی آل پاکستان مسلم لیگ نے انتخابات کا بائیکاٹ کردیا

جمعہ 3 مئی 2013 20:05

پرویزمشرف کی آل پاکستان مسلم لیگ نے انتخابات کا بائیکاٹ کردیا
{#EVENT_IMAGE_1#}اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مئی۔2013ء) سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ نے عام انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔آل پاکستان مسلم لیگ کے ترجمان ڈاکٹر امجد نے کہا کہ اے پی ایم ایل کے کارکن الیکشن کے روز سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کے باہر دھرنے دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے رہنما پرویز مشرف کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کرکے انتخابات سے دور رکھا گیا اور بائیکاٹ کی اصل وجہ بھی یہی ہے۔ڈاکٹر امجد کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کی رہائی کے لئے کوئی بھی ماورائے آئین اقدام نہیں اٹھایا جائے گا، ہمارے رہنما بہادری سے تمام مقدمات کا سامنا کریں گے اور مقدمات نمٹائے بغیر ملک سے باہر نہیں جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :