جمہوریت پسند نشانے پر ، جان ہتھیلی پر رکھ انتخابی مہم چلارہے ہیں،الطاف حسین

جمعہ 3 مئی 2013 21:18

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مئی۔2013ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ سکھرکے عوام اورخواتین نے کبھی ظالم کیخلاف سرنہیں جھکایا،ہم موروثی سیاست کاخاتمہ چاہتے ہیں،ایک دن آئیگاجب ملک میں متوسط اورغریب طبقے کی حکمرانی قائم ہوگی،جمہوریت اور ترقی پسند جماعتیں دہشتگردوں کے نشانے پر ہیں، ہم جان ہتھیلی پر رکھ انتخابی مہم چلارہے ہیں۔

انھوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کی شام سکھر میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا،الطاف حسین نے مزید کہا کہ کراچی میں آج بھی ایم کیو ایم کے ایک کارکن کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا جبکہ اے این پی کے امیدوار کو بیٹے سمیت اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جب وہ مسجد سے نماز پڑھ کر نکل رہے تھے، متحدہ ، اے این پی اور پیپلزپارٹی کو انتخابی عمل سے دور رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

طالبان کی حامی جماعتوں کو ملک بھر میں جلسے کرنے اور ریلیاں نکالنے کی آزادی ہے۔رجعت پسنداورطالبان کی حامی جماعتوں کوریلیاں نکالنے کی کھلی آزادی ہے،پاکستان کے3صوبوں میں امن عامہ کی صورتحال انتہائی خراب ہے،ایم کیوایم،پی پی پی،اے این پی کے انتخابی دفاتراورامیدواروں کونشانہ بنایاجارہاہے،دہشتگردوں نے مسجدکوبھی نہیں چھوڑا،وضوخانے میں بم رکھ دیا،مساجداور امام بارگاہوں میں نمازیوں اورمزارات میں زائرین پرحملے کیے جارہے ہیں، پی پی پی،ایم کیو ایم اورایاین پی جلسے نہیں کرسکتیں،مسلح افواج سے کہتاہوں متحدہوکران دہشتگردوں کاسامناکریں۔