رحیم یار خان پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی ،سوا کلو سے چرس ،45لیٹر شراب برآمد

ہفتہ 4 مئی 2013 17:10

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 4مئی 2013ء) پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف مہم جاری مزید پانچ گرفتار پولیس نے قبضہ سے سوا کلو سے زائد چرس اور 45لیٹر شراب برآمد کر لی۔حراست میں لیے گئے ملزمان حوالات منتقل۔

(جاری ہے)

ڈی پی سہیل حبیب تاجک کی ہدایت پر پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف مہم جاری رہی پولیس نے ملزم رہاض سے 1120گرام چرس،خورشید سے 90گرام جبکہ افتخار سے 65گرام چرس برآمد کر لے ان ملزمان کے حراست میں لے لیا اور اسی طرح ملزم اعجاز سے 15لیٹر شراب،بلال سے 30لیٹر شراب برآمد کر کے ان کو حراست میں لے کر حوالات منتقل کرنے کے بعد مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :