مسلم لیگ (ن) نے پہلے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا اب نواز شریف کی قیا دت میں اقتصا دی قوت بنے گا ،پیپلز پارٹی نے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں ملک کو غربت ،بے روزگاری ،مہنگا ئی ،اور بے سکونی کے تحفے دیئے ، مسلم لیگ (ن) مظفر آبادڈوثرن کے عوامی رابطہ بورڈ کے نائیب چیئر مین عبدا لر شید ڈار کی صحافیوں سے بات چیت

ہفتہ 4 مئی 2013 17:12

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 4مئی 2013ء ) مسلم لیگ (ن) مظفر آبادڈوثرن کے عوامی رابطہ بورڈ کے نائیب چیئر مین عبدا لر شید ڈار نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے پہلے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا اب وطن عزیز میاں نواز شریف کی قیا دت میں اقتصا دی قوت بنے گا ،پیپلز پارٹی نے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں ملک کو غربت ،بے روزگاری ،مہنگا ئی ،اور بے سکونی کے تحفے دیئے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ تبدیلی کی بات کرنے والے صرف کرکٹ کھیل سکتے ہیں ان کے پاس ملک چلانے کے لیئے کوئی واضح پالیسی نہیں ۔ عبدا لر شید ڈار نے اپنے عہدے کا نوٹیفکیشن ہونے کے بعد پہلی بار صحافیوں سے ملا قات میں کہا کہ 12اکتو بر 1999ء کو میاں نواز شریف کی حکومت ختم نہ کی جاتی تو آج پاکستا ن جنوبی ایشیا ء میں سب سے بڑی اقتصادی قوت بن کر سامنے آ چکا ہوتا ،تاہم بد قسمتی سے سابق ڈکٹیٹر جنرل (ر) پرویزمشرف نے منتخب جمہو ری حکو مت پر شب خون مار کر وطن عزیز سے غداری کی جس کی سزا اسے ملنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ 11مئی کوعوام ووٹ کی طاقت سے غاصبوں اور لٹیروں کو مسترد کرکے شیر پر مہر لگا کرحقیقی قیادت کو منتخب کریں تاکہ ملک ترقیاور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔