Live Updates

عمران خان کا امریکی ڈرون طیارے گرانے کا اعلان

ہفتہ 4 مئی 2013 20:00

صوابی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4مئی۔2013ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وکی لیکس نے سیاستدانوں کا بھانڈا پھوڑ دیا، مولانا فضل الرحمان نے اسلام کا نام لے کر بہت پیسہ بنایا ہے۔ خیبر پختونخوا کے شہر صوابی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ میں یہودیوں کا ایجنٹ ہوں اور پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہوں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ واالہ وسلم کی سیرت پر عمل کرتا ہوں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو آخری نبی نہ ماننے والا کبھی مسلمان نہیں ہو سکتا۔ جلسہ عام سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ صدر زرداری اور مولانا کے ہوتے ہوئے کسی یہودی کو سازش کی ضرورت نہیں۔

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمان نے زرداری کے ساتھ مل کر پشتونوں کا خون کرایا۔

ادھر میاں نواز شریف جو 5 بار ملک کی بھاگ دوڑ سنبھال چکے ہیں۔ اب بھی اقتدار میں آنے کے لئے تیار بیٹھے ہیں حالانکہ اب ان کی باری نہیں آئے گی۔ نواز مچھروں کا مقابلہ نہیں کر سکتے امریکا کا کیسے کر سکتے ہیں۔ کوئی بھی امریکا کا غلام ہمیں اس جنگ سے نہیں نکال سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ لوگ کبھی کرپٹ لوگوں کا احتساب نہیں کر سکتے۔ ہم 11 مئی کو ایک نیا پاکستان بنائیں گے۔

مجھے پاکستان کا بڑا سنہری مستقل نظر آ رہا ہے۔ پاکستان ایک خوشحال ملک بنے گا۔ ہم نے پھر قائداعظم کا پاکستان بنانا ہے۔ غریبوں اور مزدوروں کی مدد کریں گے۔ قوم کا پیسہ چوری یا ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ پاکستان میں انگریز کا نظام قانون ہے۔ مقدمات جرگے کے ذریعے حل کرینگے وکیل نہیں کرنا پڑے گا۔ سبز پاسپورٹ کی ہر جگہ عزت ہو گی۔ نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا پی آئی کی حالت خراب ہو گئی ہے اور اگلے چھے ماہ تک بند ہو جائے گی ایک دور میں پی آئی دنیا کی نمبر ون ائر لائن تھی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا میں کپتان ہوں اور آپ میری ٹیم ہیں اور گیارہ مئی کو بلا پر مہر لگا کر نئے پاکستان کے خواب کو پورا کریں۔ عمران خان نے کہا آج ہم تباہی کے دہانے پر کھڑے ہیں ملک میں اندھیرے ہیں ، لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم ہے، ہمارے سرکاری اسکولوں کی حالت بہت خراب ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا ایک دور میں بیرون ممالک سے لوگ یہاں تعلیم حاصل کرنے آتے تھے۔ عمران نے کہا میر جعفروں اور میر صادقوں نے ملک کو تباہ کر دیا ، لوگ اقتدار میں آ کر پیسے اور جائیداد بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا خود کو بدلنے کی کوشش نہ کی تو آگے اندھیرا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات