دہشتگرد حملے صرف ایم کیو ایم پر نہیں ہورہے، نگران وفاقی وزیر داخلہ

اتوار 5 مئی 2013 14:43

کراچی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5مئی۔2013ء) نگراں وفاقی وزیر داخلہ ملک حبیب نے کہا ہے کہ دہشتگرد حملے صرف متحدہ قومی موومنٹ پر نہیں تحریک انصاف ، جماعت اسلامی اور مسلم لیگ (ن) پر بھی ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات کے موقع پر ووٹر ٹرن آوٹ اچھا ہوگا، حکومت انتخابات کے موقع پر امن و امان کے قیام کےلئے بھر پور اقدامات کررہی ہے، انتخابات میں فوج اور ایف سی بھی تعینات کی گئی ہے اس کے علاوہ تمام جماعتوں کو سیکیورٹی فراہم کریں گے۔

ملک حبیب کا کہنا تھا کہ کراچی میں کئے گئے حالیہ بم دھماکوں میں مماثلت پائی جاتی ہے تمام دھماکے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیے گئے۔حملے صرف ایم کیوایم پر نہیں بلکہ جماعت اسلامی اورمسلم لیگ (ن) پربھی ہورہے ہیں تاہم مخصوص مائنڈ سیٹ کو بدلنے میں وقت لگے گا۔

متعلقہ عنوان :