سلمی آغا کی بیٹی ساشا آغا کی فلم اورنگزیب ریلیز کیلئے تیار

اتوار 5 مئی 2013 16:24

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔5مئی۔ 2013ء) پہلی ہی فلم \"عشق زادے\" سے بالی ووڈ میں دھوم مچانے والے فلمساز و ہدایتکار بونی کپور کے صاحبزادے ارجن کپور اور پاکستانی اداکارہ و گلوکارہ سلمی آغا کی صاحبزادی ساشا آغا کی نئی فلم اورنگزیب ریلیز کے لیے تیار ہے۔

(جاری ہے)

ارجن اور ساشا کی جوڑی کی پہلی فلم اورنگزیب کے نئے گانے\"جگرا فقیرا\" کی وڈیو بھی منظرِ عام پر آگئی ہے جس میں گینگسٹر اور پولیس دونوں خاندانوں کے اچھے برے حالات کی شاندار منظر کشی کی گئی ہے۔ ایکشن سے بھرپورادیتیہ چوپڑا کی پروڈیوس کردہ فلم اورنگزیب کا میوزک امرتیا راھوٹ نے کمپوز کیا ہے جو17 مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :