ترقیاتی سکیموں کی بنڈر بانٹ جیالوں کو منتفر کرنے کی سازش ہے‘ شبیر چک

اتوار 5 مئی 2013 16:31

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔5مئی۔ 2013ء)حلقہ چھ میں سرکاری افسران کی کرپشن وزیرحکومت کے احکامات کو رد کرنے کے مترادف ہے  بعض نادیدہ کرداروں کی بدولت جیالے مایوسی کاشکار ہورہے ہیں  ترقیاتی سکیموں کی بنڈر بانٹ حلقہ چھ میں جیالوں کو منتفر کرنے کی گہری سازش کی جارہی ہے  برادری ازم پر لعنت بھیجتے ہیں  حلقہ 6میں ترقیاتی سکیموں کی مساوی تقسیم ہونی چاہئے،،ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات شبیراحمدچک نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا  انہوں نے کہاکہ وزیرحکومت چوہدری رشید حلقہ کے اندر برادری ازم کا خاتمہ کے لئے اہم کرداراداکریں  برادری ازم کی بدولت پی پی کے جیالے مایوس ہورہے ہیں  حلقہ چھ میں وزیرحکومت اپناجاندارکرداراداکریں ترقیاتی سکیموں کی بندر بانٹ جیالوں کے لئے متنفر بنتی جارہی ہے  شبیراحمد چک نے کہاکہ اب سرکاری افسران بھی ہاتھ دکھارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان کاکہناتھاکہ بندر بانٹ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔