چیمپئینز ٹرافی میں دنیا کی ٹاپ ٹیموں سے مقابلہ ہے،چیمپئنز ٹرافی کیلئے کوئی دباوٴ نہیں، ، تمام کھلاڑی سخت محنت کررہے ہیں، جاوید میانداد کی موجودگی میں کھلاڑیوں کوبہت کچھ سیکھنے کوملے گا، ایسے لیجنڈز کومستقل طورپرٹیم کے ساتھ ہونا چاہیے،پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد حفیظ کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 5 مئی 2013 16:34

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔5مئی۔ 2013ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی میں دنیا کی ٹاپ ٹیموں سے مقابلہ ہے۔ کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں، تمام کھلاڑی سخت محنت کررہے ہیں۔ ایبٹ آباد میں قومی ٹیم کے کیمپ کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ ایبٹ آباد کا موسم خوشگوارہے اس سے کھلاڑیوں کوفائدہ پہنچے گا۔

انہوں نے کہاکہ جاوید میانداد کی موجودگی میں کھلاڑیوں کوبہت کچھ سیکھنے کوملے گا۔

(جاری ہے)

ایسے لیجنڈز کومستقل طورپرٹیم کے ساتھ ہونا چاہیے۔ قومی ٹیم کے نائب کپتان نے کہا کہ چیمپئینزٹرافی میں ٹاپ ٹیموں سے مقابلہ ہے، پلیئرزپرکوئی دباونہیں ہے اور وہ سخت محنت کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایک کھلاڑی کسی سیریزمیں پرفارم نہیں کرتا تواس کا مطلب یہ نہیں کہ اس کا کیرئیرختم ہوگیا۔ ایک سوال پرحفیظ کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں اسپنرز کا رول ہمیشہ اہم رہا ہے اور چیمپئینز ٹرافی میں بھی اسپنرز سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں کھیلنے کا موقع نہیں ملا لیکن چیمپئینزٹرافی میں قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردارادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :