الیکشن کمیشن کا ملک قیوم اور سیف الرحمان کی ٹیلفونک گفتگو کے اشتہار کا نوٹس

اتوار 5 مئی 2013 20:52

اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5مئی۔2013ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نے جسٹس (ر) ملک قیوم اور سیف الرحمان کی گفتگو پر مبنی اشتہار کا نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے جسٹس (ر) ملک قیوم اور سیف الرحمان کی گفتگو پر مبنی اشتہار کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین پیمرا کو ہدایت کی ہے کہ نہ صرف اس اشتہار کو بند کروایا جائے بلکہ انکے اخراجات کی رپورٹ بھی پیش کی جائے۔ الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق ذاتیات پر حملے قانون کی خلاف ورزی ہیں، ایسے اشتہارات امن و امان کی صورتحال خراب کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :