الیکشن میں نہ ہی کاغذی تیر چلے گے اور نہ ہی کسی بلے سے چو کا یا چھکا لگے گا صرف شیر ہی دھا ڑے گا ، عوام نے شیر کے انتخا بی نشان پر مہر لگا نے کا فیصلہ کر لیا ہے ، ۱۱ مئی کا سورج انشا ء اللہ ہماری کا میا بی کی نوید لیکر طلو ع ہو گا،مسلم لیگ (ن) کے رہنما ارباب خضر حیات کی پشاور میں کارکنوں سے گفتگو

اتوار 5 مئی 2013 23:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔5مئی۔ 2013ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما ارباب خضر حیات نے کہا ہے کہ اس بار الیکشن میں نہ ہی کاغذی تیر چلے گے اور نہ ہی کسی بلے سے چو کا یا چھکا لگے گا بلکہ صرف شیر ہی دھا ڑے گا کیونکہ ملکی عوام نے شیر کے انتخا بی نشان پر مہر لگا نے کا فیصلہ کر لیا ہے اور ۱۱ مئی کا سورج انشا ء اللہ ہماری کا میا بی کی نوید لیکر طلو ع ہو گا ۔

اتوار کو پشاور میں کارکنوں سے گفتگو میں ارباب خضر حیا ت نے کہا کہ دنیا کی کو ئی طا قت نواز شریف کو وزارت اعظمیٰ کا تاج پہننے سے نہیں روک سکتی اور نہ ہی پانچ سال ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے اور کرپشن میں ورلڈ ریکا رڈ بنانے والے دوبارہ اقتدار میں آ ئنگے کیونکہ عوام ان چہرون کو پہچان چکے ہیں جو ہر بار بیس بدل کر حکمرانی کے مزے لو ٹتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے پاس اپنے پانچ سالہ دور اقتدار کی کا رکر دگی پیش کر نے کے لئے کچھ نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ میڈیا پر شریف برادران کے خلاف اشتہارات دئے جا رہے ہیں جس سے ان کی کارکر دگی کا اندازہ لگا یا جا سکتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پا س کو ئی منشور نہیں ہے بلکہ ان کا صرف ون پوا ئنٹ ایجنڈا ہے اور وہ ہے شریف برادران کی تضحیک اور مسلم لیگ (ن) پر تنقید کر نا مگر قوم جان چکی ہے کہ زرداری اور عمران خان ملکر مسلم لیگ (ن) کا راستہ روکنے کی ناکام کو شیش کر رہے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے جو منشور دیا ہے انشا ء اللہ اس پر عمل بھی کیا جا ئے گا اور انتخابات میں ہماری کا میا بی یقینی ہے اگر کو ئی یہ سمجھ رہا ہے کہ وہ جعلی نعروں سے قوم کو ایک مر تبہ پھر بے وقوف بنا لینگے تو یہ ان کی خام خیالی ہے ۔

متعلقہ عنوان :