جن لوگوں کے پاس اپنے گھر کے ووٹ بھی وہ صرف شور شرابہ ہی کرسکتے ہیں، گیارہ مئی پیپلز پارٹی کا دن ہوگا ، مخالفین اپنے گھروں میں بیٹھ کرٹی وی پر ہماری جیت کی خوشیاں دیکھ کر آنسو بہائیں گے ،پیپلز پارٹی کے رہنما و سینیٹر اسلام الدین شیخ کا تقریب سے خطاب

اتوار 5 مئی 2013 23:34

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔5مئی۔ 2013ء) پیپلز پارٹی کے رہنما و سینیٹر اسلام الدین شیخ نے کہا ہے کہ جن لوگوں کے پاس اپنے گھر کے ووٹ نہیں ان لوگوں کا پاکستان پیپلز پارٹی سے کوئی مقابلہ نہیں وہ صرف شور شرابہ ہی کرسکتے ہیں، گیارہ مئی پاکستان پیپلز پارٹی کا دن ہوگا اور مخالفین اپنے گھروں میں بیٹھ کرٹی وی پر پی پی کی جیت کی خوشیاں دیکھ کر آنسو بہائیں گے چائے یا بسکٹ پلا کر عوام کوگمرا کر کے ان کی ہمدردی حاصل نہیں کی جا سکتی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق نمائندگان آج بھی عوام کے درمیان موجود ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسٹیشن روڈ پر منگی برادری کے معززین زیب منگی ، عبید منگی ، عنایت منگی ،مظفر علی منگی ، عبدالسمیع پیرازدہ کی جانب سے پی پی کے نامزد امیدواروں کے اعزاز میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں پی پی کے نامزد کردہ این اے 198کے امیدوار نعمان اسلام الدین شیخ ، پی ایس ون حاجی انور خان مہر و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ رہنما و پی پی امیدواروں کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جس نے دور اقتدار اور بنا اقتدار کے عوام کی مثالی خدمت کی ہے منگی برادری نے ہمیشہ پی پی کا ساتھ دیکر پی پی سے اپنی محبت اور لگن کا مظاہرہ کیا ہے ہم منگی برادری کے معززین کو سلام پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں ماضی کی طرح حالیہ انتخابات میں بھی وہ پی پی کے نامزد کردہ امیدواروں کا ساتھ دیگی بعد ازیں تقریب سینیٹر اسلام الدین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پی پی ورکرز الائنس کے قیام سے پاکستان پیپلز پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑتا ورکرز الائنس یا کوئی بھی جماعت کا نمائندہ پی پی کے نامزد کردہ امیدواروں کا مقابلہ کرنے کی حثیت نہیں رکھتا اگر ورکرز الائنس کو انتخابات لڑنے کا شوق ہے تو اب انہیں انتخابی نشان چمٹا مل گیا ہے اب وہ گلی گلی محلوں میں چمٹا بجا کر ووٹ مانگیں ۔

متعلقہ عنوان :