جماعت اسلامی پر حملے اور انتخابی عمل میں رکاوٹیں کسی صورت برداشت نہیں کریں گے انتظامیہ ،الیکشن کمیشن اور عدلیہ جماعت اسلامی کے امیدواروں دفاتر اور ذمہ داران کو سیکورٹی فراہم کریں ،انتخابی عمل میں سرکاری وسائل کا استعمال صاف شفاف انتخابات کی راہ میں رکاوٹ بن گیا ہے ،جماعت اسلامی کے امیدوار پی بی 16عبدالمتین اخوندزادہ کا کارنر میٹنگز سے خطاب ، وفد سے بات چیت

اتوار 5 مئی 2013 23:36

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔5مئی۔ 2013ء) جماعت اسلامی کے امیدوار پی بی 16عبدالمتین اخوندزادہ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پر حملے ،انتخابی عمل میں رکاوٹیں کسی صورت برداشت نہیں کریں گے انتظامیہ ،الیکشن کمیشن اور عدلیہ جماعت اسلامی کے امیدواروں دفاتر اور ذمہ داران کو سیکورٹی فراہم کریں ،انتخابی عمل میں سرکاری وسائل کا استعمال صاف شفاف انتخابات کی راہ میں رکاوٹ بن گئی ہیں انتخابی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد ضروری ہیں قوم پرستوں نے قوم اور نیم ملاؤں نے اقتدار کیلئے اسلام کے مقدس نام کو استعمال کیا قوم انہیں پہچان لیں او رترازو کے انتخابی نشان پر مہر لگاکر ظالموں لٹیروں سے نجات حاصل کریں ۔

وہ اتوار کو لورالائی میں مختلف انتخابی تقاریب ، کارنر میٹنگز ، بزرگوں نوجوانوں کے وفدسے ملاقات کے دوران گفتگو وخطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء چمن میں جماعت اسلامی پی بی گیارہ کے امیدوار قاری عطاء اللہ مسلم ، کوئٹہ میں پی بی 4کے امیدوار زاہدا ختر بلوچ انبتخابی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت سلامی نیک نام دینی سیاسی جماعت ہے جماعت اسلامی کے امیدوار بار بار اسمبلی میں مختلف ذمہ داریوں پر رہے ہیں لیکن صرف عوامی خدمت دیانتدار ی سے کیے ہیں جس کے عوام کیساتھ سیاسی مخالفین بھی گواہ ہیں گیارہ مئی کو عوام کوئٹہ کو تباہ کرنے والوں کو کوئی معاف نہیں کریگا جماعت اسلامی پی بی ون کوئٹہ کے امیدوار ڈاکٹر محمد ابراہیم خان،پی بی2حاجی عبدالقیوم کاکڑ، پی بی 3کے سید عبدالمجید آغا اورپی بی 5کے امیدوار محمد فاروق،پی بی 6کے امیدوار کمانڈرفضل محمد نورزئی نے اپنے حلقہ انتخاب میں انتخابی تقاریب ،کارنر میٹینگز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ دیتے وقت اگر عوام نے اچھے برے نیک نام وبدنام لوگوں کا تمیز کرتے ہوئے ووٹ استعمال کیا تو انشا ء اللہ مثبت تبدیلی آئیگی جماعت اسلامی نیک اچھے باکردار وخدمت گار لوگوں کی پارٹی ہیں سیاسی جدوجہد میں رکاوٹ ڈالنے والے دشمن کاکام آسان کر رہے ہیں اسے قوم وملت کوکوئی فائدہ نہیں پہنچتاعوام مہنگائی ، لوڈشیڈنگ سے نجات ،امن ،ترقی ،اچھی حکومت کے قیام اورروزگارکیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔