لودھراں، شہباز شریف (کل )جلسہ عام سے خطاب کریں گے

اتوار 5 مئی 2013 23:38

لودھراں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔5مئی۔ 2013ء) خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف( کل) پیر کو جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔صوبائی امیدوار حلقہ 210رانا محمد اسلم خان نے انتظامات کو حتمی شکل دے دئیے۔

(جاری ہے)

جلسہ 1بجے دن نیوٴ اسٹیڈیم نزد کامرس کالج میں منعقد ہوگا۔اسٹیڈیم کو پارٹی پرچموں اور مختلف پینا فلیکسز سے سجا دیا گیا ۔امیدوار حلقہ 154پیر سید رفیع الدین شاہ،حلقہ 210کے امیدوار رانا محمد اسلم خان ،حلقہ211کے امیدوار سید حسن محمود شاہ کی قیادت میں ہزاروں افراد جلسہ عام میں شریک ہوں گے ۔