خیرپور، کمشنر سکھر نیاز احمد عباسی اور ڈی آئی جی سکھر خواجہ سلطان کی زیر صدارت سچل آڈیٹوریم ہال میں ہنگامی اجلاس ،اجلاس میں آئندہ عام انتخابات کے سلسلے میں سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دی گئی

اتوار 5 مئی 2013 23:56

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔5مئی۔ 2013ء)کمشنر سکھر نیاز احمد عباسی اور ڈی آئی جی سکھر خواجہ سلطان کی زیر صدارت سچل آڈیٹوریم ہال میں ایک ہنگامی اجلاس ہوا جس میں آئندہ عام انتخابات کے سلسلے میں سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دی گئی اجلاس میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں نے شرکت کی اجلاس میں خیرپور ضلع میں 735 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 185 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس اور 272 پولنگ اسٹیشن حساس قرار دیئے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی سکھر نے بریفنگ دیتے ہوئے امیدواروں سے اپیل کی کہ وہ انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں گے جو بھی امیدوار الیکشن کمیشن پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرے گا تو اس کے خلاف ثبوتوں کے ساتھ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کو لکھت میں درخواست دی جا سکتی ہے انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والا کوئی بھی امیدوار قانون سے بالاتر نہیں اس کے خلاف الیکشن کمیشن کارروائی کرے گی اس موقع پر انہوں بتایا کہ ہم نے انتخابات کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے پولنگ اسٹیشنوں پر چار ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے ہیں جبکہ دو ہزار رینجرس کے اہلکار اور فوجی جوانوں کو بھی حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات کیا جائے گا تا کہ کوئی نا خوشگوار واقعہ رونما ء نہ ہو سکے۔