کوئٹہ، جماعت اسلامی ضلع کے زیراہتمام انتخابی دفتر پر حملے کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

اتوار 5 مئی 2013 23:57

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔5مئی۔ 2013ء) جماعت اسلامی ضلع کے زیراہتمام گزشتہ رات انتخابی دفتر پر حملے کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

مظاہرے سے مقررین عبدالکبیر کاکڑ،زاہد اختر،محمد ابراہیم اور فضل نورزئی نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ہم نے بلو چستان کی حقوق کیلئے ہمیشہ آواز بلند کی اور بلو چستان میں جاری آپریشن کی مخالفت اور لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے ہرممکن کوشش کی لیکن بعض قوتیں جماعت اسلامی سے خائف ہو کر حملے کر تے ہیں اس کی جنتی بھی مذمت کی جائے کم ہیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک پرامن سیاست کر تی ہیں اور وہ ہر وقت مظلوم عوام کے ساتھ ہیں مگر نایدہ قوتیں اپنے آقاؤں کو خوش کر نے کیلئے جماعت اسلامی کو دبانا چاہتے ہیں لیکن ہم کسی صورت اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہو نگے اور بلو چستان کی حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔