لندن ،پرویز مشرف کی حمایت میں برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے سامنے مظاہرہ

پیر 6 مئی 2013 14:14

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 6مئی 2013ء ) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق صدر پرویز مشرف کی حمایت میں لندن میں برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

پیر کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مظاہرے کا اہتمام آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ نے کیا جس میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ ڈاوننگ سٹریٹ کی سامنے ہونے والے مظاہرے کے شرکاء نے بینر اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن میں پرویز مشرف کے خلاف مقدمات ختم کرنے اور انہیں رہا کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اے پی ایم ایل کے رہنماؤں نے کہا کہ سازش کے تحت پرویز مشرف کو انتخابی عمل سے باہر رکھا گیا ہے۔