کیرا نائٹلی نے راک موسیقارجمیز رائی ٹون سے شادی کرلی

پیر 6 مئی 2013 14:16

لندن ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 6مئی 2013ء ) خوبرو برطانوی اداکارہ کیرا نائٹلی نے اپنے بوائے فرینڈ راک موسیقار جمیز رائی ٹون سے شادی کرلی ہے۔

(جاری ہے)

کیرا نائٹلی اور جمیز رائی ٹون کی شادی کی تقریب فرانس کے جنوب میں واقع گاں مازان کے ٹان ہال میں انتہائی خاموشی اور سادگی کے ساتھ انجام پائی۔ شادی میں جوڑے کے خاندان کے افراد کے علاوہ صرف چند قریبی دوست مدعو تھے۔ نائٹلی نے دو ہزار پانچ میں ریلیز ہونے والی فلم پرائڈ اینڈ پریجوڈس میں مرکزی کردار ادا کیا تھا اور اس کے لئے وہ آسکر ایوارڈ کے لئے بھی نامزد ہوئیں تھیں۔ جبکہ ان کے دولہا رائیٹون برطانوی انڈی بینڈ کلیکس کے رکن ہیں۔