فلم ”لو سٹوری “ میں خطرناک کردار میں جلوہ گر ہورہا ہوں‘ شاہد خان

پیر 6 مئی 2013 14:16

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 6مئی 2013ء) پشتو فلموں کے ادا کار شاہد خان نے کہا ہے کہ ہدایتکار نادر خان اور فلمساز مظفر خان کی نئی پشتو فلم ”لو سٹوری “ میں پہلی بار ایک خطرناک قسم کے کردار میں جلوہ گر پر رہا ہوں ۔ جو میرے چاہنے والوں کیلئے کسی تحفے سے کم نہیں ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں اور اپنے نام سے منسوب فیڈریشن کے چیئرمین ایم آیاز مردنوی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ فلم کی تما تر شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے اور ریلیز 17مئی کو خیبر پختونخوا ، کراچی ،کوئٹہ اور افغانستان میں ایک ساتھ ہو گی۔ لوسٹوری ایکشن ، کامیڈی اور تریجڈی سے آراستہ ایک میوزیکل فلم ہے ۔ جو کہ پشتو سینما میں ایک نیا تجربہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی فنی کیر ئیر کے دوران لاتعد اد پشتو فلموں میں لازوال کردار ادا کئے ہیں لیکن لوسٹوری میں میر ا کردار بالکل مختلف ہے۔ فلم کے نمایاں کاسٹ میں میر علاوہ دعاقریشی، جہانگیر خان، صوبیہ خان، شاہ سوار ، نیلم گل، کرن ، محمد حسین سواتی ودیگر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :