ملتان ‘نشتر میڈیکل ہسپتال میں شوگر کے مریضوں کو مفت انسولین کی فراہمی بند ، مریض اور ان کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا‘مریض میڈیکل سٹور سے مہنگوں داموں انسولین خریدنے پر مجبور

پیر 6 مئی 2013 15:28

ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 6مئی 2013ء) ملتان کے سب سے بڑے نشتر میڈیکل ہسپتال میں شوگر کے مریضوں کو مفت انسولین کی فراہمی بند ‘ مریض اور ان کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا‘مریض میڈیکل سٹور سے مہنگوں داموں انسولین خریدنے پر مجبور ۔

(جاری ہے)

نشتر میڈیکل ہسپتال سے آمدہ اطلاعات کے مطابق نشتر ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے شوگر کے مریضوں کو مفت انسولین فراہم کی جاتی ہے لیکن پچھلے کئی ہفتوں سے انسولین کی فراہمی بند ہے جس کی وجہ سے مریض میڈیکل سٹور سے مہنگوں داموں انسولین خریدنے پر مجبور ہیں پر انتظامیہ کو اس کی ذرا بھی پروا نہیں۔

انتظامیہ کے مطابق فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث مریضوں کو انسولین فراہم نہیں کی جا رہی ہے تاہم ہسپتال میں داخل مریضوں کیلئے جلد انسولین کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ نشتر ہسپتال میں انسولین کی عدم دستیابی کے باعث شوگر کے ہزاروں مریض مشکلات کا شکار ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے نشتر ہسپتال میں گزشتہ ایک ماہ سے انسولین فراہم نہیں کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے مریض متاثر ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :