ٹائٹ گیس کی پیداوار جلد شروع ہونے کا امکان

پیر 6 مئی 2013 15:30

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 6مئی 2013ء) رواں سال جولائی اگست میں ٹائٹ گیس کی پیداوار شروع کی جائے گی۔ وزارت پیٹرولیم کے حکام کے مطابق ڈسٹرکٹ دادو میں سجاول گیس فیلڈ سے رواں سال جولائی سے اگست کے درمیان تیس ایم ایم سی ایف ڈی ٹائٹ گیس کی پیداوار شروع کی جائے گی۔

(جاری ہے)

یو ایس انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے تخمینے کے مطابق پاکستان میں ٹائٹ گیس اور شیل گیس کے ذخائر ،،، موجودہ قدرتی گیس کے ذخائر سے زیادہ ہیں، ملک میں اس وقت ٹائٹ گیس کے چالیس ٹریلین کیوبک فیٹ ،شیل گیس کے اکاون ٹریلین کیوبک فیٹ ، اور لو بی ٹی یو گیس کے دو ٹریلین کیوبک فیٹ زخائر موجود ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹائٹ گیس کا پہلا سیل پرچیز اگریمنٹ نومبر دو ہزار بارہ میں ہوا تھا، جس کے تحت ضلع دادو کے کیر تھر بلاک سے گیس حاصل کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :