سربیا، فٹبال میچ میں ہنگامہ آرائی ،9پولیس اہلکار زخمی ، 2شائقین گرفتار

پیر 6 مئی 2013 15:31

زغرب(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 6مئی 2013ء) سربیا میں مقامی فٹبال ٹیموں کے درمیان میچ میں ہونے والی ہنگامہ آرائی میں نو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ، حکام نے واقعہ پر دو شائقین فٹبالر کو گرفتار کرلیا ، روایتی حریف سپلٹ کے ہاتھوں ڈربی میچ میں 1-2سے ناکامی کے بعد ہاجڈک کلب کے درجنوں پرستار غصے میں بے قابو ہوگئے ۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق ہاجڈک کلب کے سخت گیر پرستار کو ٹور سیڈا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے انہوں نے ٹیم کی ناکامی کے بعد پولیس اور حریف ٹیم کے حامی شائقین پر بھی ہلہ بول دیا ہنگامہ آرائی کے دوران انہوں نے بوتلیں اور پتھر پھینکنے کے علاوہ کئی گاڑیوں پر بھی اپنا غصہ اتارا جس میں دو پولیس کاریں بھی تباہ ہوگئیں ۔

متعلقہ عنوان :