پاکستان کے آمدہ انتخابات میں مذہبی جماعتوں کا ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا نہ ہونے باعث تشویش ہے‘ مذہبی جماعتوں کی اہمیت اور کامیابی مشترکہ جدو جہد سے ہی ممکن ہے‘مذہبی جماعتوں کو انتخابات میں اپنے مفادات کو پس پشت ڈال کر اسلام کی سر بلندی اور ملک روشن مستقبل کیلئے اکٹھی ہوں‘پاکستان کے دشمن ممالک ،وطن عزیز میں اسلام کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھ سکتے، مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سربرا ہ پروفیسر شہاب الدین مدنی کی جامعہ محمدیہ میں علماء کرام کے وفود سے گفتگو
پیر 6 مئی 2013 15:33
(جاری ہے)
ہندوستان نے ثناء اللہ کو نہیں بلکہ پوری پاکستانی و کشمیری قوم پر ضرب لگائی ہے۔ امن کی آشا کا خواب مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر کبھی پورا نہیں ہو سکتا ۔ وہ پیر کو مرکزی جمعیت اہل حدیث کے مرکزی سیکرٹریٹ جامعہ محمدیہ میں علماء کرام کے وفود سے گفتگو کررہے تھے۔
مرکزی جمعیت اہل حدیث کے امیر پروفیسر شہاب الدین مدنی نے کہا کہ پاکستا ن کے مسائل کا حل صرف شفا ف انتخابات ہی نہیں بلکہ وطن عزیز میں اسلامی تعلیمات کا نفاذ ہے۔پاکستان کے 90%سے زائد عوام ملک میں اسلامی تعلیما ت کی بالادستی چاہتی ہیں۔المیہ یہ ہے کہ ملک کو 10%کے رہنے والوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دو فیصد خاندان پورے ملک کی 40%سے زائد زمینوں کے مالک ہیں،ایسے میں غریب آدمی دو وقت کی روٹی کی خاطر اپنے آپ کو ان خاندانوں کے پاس گروی رکھنے پر مجبور ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے انتخابات میں مسئلہ کشمیر کو تمام سیاسی جماعتوں نے نظر انداز کر دیا ہے،مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر امن کی آشا کا راگ الاپنے والے کامیاب نہیں ہو سکتے۔پروفیسر شہا ب نے کہا کہ جموں جیل میں قید ثناء اللہ پر حملہ دہشت گردی کی بدترین مثال ہے۔ ہندوستان و امریکہ دہشت گردی میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتے۔ کشمیری ہندوستانی ظلم و بربریت کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے۔ دریں اثناء مرکزی جمعیت اہل حدیث کے امیر پروفیسر شہاب الدین مدنی نے اپر چھتر میں نجی ادارے کے زیر اہتمام قائم کردہ کمپیوٹر سنٹر کا افتتا ح کیا۔ اس موقع پر مرکزی جمعیت اہل حدیث کے امیرپروفیسر شہاب الدین مدنی نے کہا کہ نوجوانو ن جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے اپنا لوہا منوائیں۔ تعلیم مسلمانوں کی میراث ہے ۔ تعلیم اور ہنر کے سیکھنے سے نوجوان نا صرف بے روزگاری سے بچ پائیں گے بلکہ دشمن کی چالوں کو سمجھنے اور جوابی وار کرنے کی صلاحیت اور اس کے ساتھ ایک بہترین معاشرے کی بنیاد بھی فراہم کریں گے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.