پاکستان میں موجود ذخائر سے استفادہ کرکے پاکستان دنیا بھر میں اپنا مقام پیدا کر سکتا ہے ، حکمرانوں نے ملک کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے سو چا ہی نہیں ، ان کی صلاحیتیں محض کرسی بچانے تک ہی محدود رہیں،ان ذخائر کو استعمال میں لایا جاتا تو ہمیں بجلی اور گیس کی قلت تو دور کی بات ہے،آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن کے سنٹرل چیئرمین میاں اجمل اور ریجنل چیئرمین رضوان اشرف کامشترکہ بیان
منگل 7 مئی 2013 23:41
(جاری ہے)
جبکہ ہمارے ملک میں ساری توجہ فرنس آئل پر چلنے والے پاور پلانٹس کی تعمیر پر دی گئی ، جس کے نرخ آج ناقابل برداشت ہو چکے ہیں اور ان سے تیار ہونے والی بجلی بھی بے حد مہنگی پڑتی ہے۔
انہوں نے کہا کوئلے سے حاصل ہونے والی بجلی بے حد سستی ہے۔ افریقہ ، پولینڈ، چائنا، آسٹریلیا، قزاقستان، بھارت اور چیکو سلواکیہ جیسے ممالک میں 60سے 93فیصد پیداوار کوئلے سے حاصل کی جارہی ہے۔ پاکستان میں کوئلہ سے بجلی پیداکرنے کی پیداواری صلاحیت2300میگاواٹ ہے، مگر اس سے انتہائی کم بجلی پیدا کی جا رہی ہے جو صرف6میگاواٹ کے قریب ہے۔ جبکہ پاکستان میں موجود کوئلہ کے ذخائر سے روزانہ کم از کم 50ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔ مگر حکومتی ارکان نے اس سلسلہ میں کچھ بھی نہیں کیا جس سے ایسا لگتا ہے کہ گورنمنٹ ٹیکسٹائل انڈسٹری کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک روا رکھے ہوئے ہے۔ گورنمنٹ جان بوجھ کر پاکستان سے ٹیکسٹائل ویلیو ایڈڈ انڈسٹری کو نا پید کرنے کی خواہاں ہے۔ ہمیں اس بات سے اندازہ ہو جانا چاہیے کہ ہمارے حکمرانوں کی ترجیحات کیا ہوتی ہیں۔ ان کی غلط پالیسیوں کا ہی نتیجہ ہے کہ آج پاکستان میں اندھیرے چھا چکے ہیں۔ طویل لوڈشیڈنگ نے جہاں صنعتوں کا بیڑہ غرق کیا،بے روز گاری بڑھی، دوسری طرف عوام پنکھے کی ہوا سے بھی محروم کر دیئے گئے۔اپٹپماکے ان رہنماؤں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کریں۔ ایسے لوگوں کا انتخاب کریں جو باکردار ہوں اور ملکی ترقی سے دلچسپی کے ساتھ وطن سے محبت بھی رکھتے ہوں۔مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے
-
اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے
-
عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی
-
گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ
-
اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا
-
برائیلر گوشت کی قیمت میں10روپے فی کلو اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.