Live Updates

پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کیساتھ مل کر پنجاب میں مخلوط حکومت بنائے گی ، اس سلسلے میں تحریک انصاف کیساتھ بات کی جائے گی، پی پی پی پنجاب میں واضح اکثریت حاصل کرے گی،پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنماء اور پنجاب اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف راجہ ریاض احمد کانجی ٹی وی چینل کو انٹرویو

منگل 7 مئی 2013 23:55

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔7مئی۔ 2013ء) پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنماء اور پنجاب اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف راجہ ریاض احمد نے انکشاف کیا ہے کہ پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کیساتھ مل کر پنجاب میں مخلوط حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کیساتھ بات کی جائے گی۔

(جاری ہے)

منگل کے روز ایک نجی ٹی وی چینل کو دئیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مشکلات کے باوجود پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی اور (ن) لیگ کا حکومت بنانے کا خواب پورا نہیں ہونے دیا جائے گا۔

راجہ ریاض نے کہا کہ تحریک انصاف ایک نئی قوت بن کر ابھری ہے۔ پیپلزپارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی سے مل کر آئندہ مخلوط حکومت بنائی جائے گی اور (ق) لیگ بھی اس کا حصہ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 11مئی کے بعد پی ٹی آئی کے ساتھ بات چیت کی جائیگی ۔ راجہ ریاض نے کہاکہ فیصل آباد کے علاوہ پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی پیپلزپارٹی واضح اکثریت حاصل کرے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات