بنوں،تھانہ ڈومیل میں خود کش کار بم دھماکہ ، 3افراد جاں بحق، 27 زخمی ، زخمی ہسپتال منتقل، متعدد کی حالت تشویشناک،ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ،دھماکے سے تھانے کی عمارت اور 4 گھروں کا جزوی نقصان ، ایک گھر مکمل تبا،دھماکے کے مقام پر سات فٹ لمبا اور چھ فٹ چوڑا گڑھا پڑ گیا، امدادی کارروائیاں شروع

بدھ 8 مئی 2013 14:09

بنوں،تھانہ ڈومیل میں خود کش کار بم دھماکہ ، 3افراد جاں بحق، 27 زخمی ، ..
{#EVENT_IMAGE_1#} بنوں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 8مئی 2013ء) بنوں میں تھانہ ڈومیل پرخود کش کار بم دھماکے میں 2 خواتین اورایک پولیس اہلکار جاں بحق اور 27 افراد زخمی ہو گئے،زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔بدھ کو پولیس کے مطابق بنوں میں خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار تھانہ ڈومیل کے عقبی حصے سے ٹکرا دی۔

(جاری ہے)

دھماکے سے 3افراد جاں بحق اور 5 پولیس اہلکاروں سمیت 27 افراد زخمی ہو گئے۔دھماکے سے تھانے کی عمارت اور 4 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ ایک گھر مکمل تباہ ہو گیا۔دھماکے کے مقام پر سات فٹ لمبا اور چھ فٹ چوڑا گڑھا پڑ گیا۔دھماکے کی آواز دور تک سنائی دی ،متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں اور زخمیوں کو کے جی این ہسپتال لے جایا گیا۔ ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔