ٹنڈو محمد خان میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹوں سے بڑ ھ گیا

بدھ 8 مئی 2013 23:18

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔8مئی۔ 2013ء)ٹنڈو محمد خان میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹوں سے بڑ ھ کر 20 گھنٹے ہوگیا ،لوڈ شیڈنگ کے باعث کاروبار زندگی مفلوج،ڈیھاڑی دار مزدور بے روزگار ہوگئے تفصیلات کے مطابق ٹنڈو محمد خان میں غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ٹنڈو محمد خان کے شہری علاقوں میں 18 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں20 گھنٹوں سے زائد کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس کے باعث کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے اور ڈیھاڑی دار مزدور بھی بے روزگار ہو رہے ہیں اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث ہم کاروبار نہیں کر سکتے اور ہمارے بچے راتو ں کو نیند نہیں کر سکتے جس کے باعث زندگی عذاب ہو کر رہ گئی ہے ہم نگران وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسو سے مطالبہ کر تے ہیں کہ غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ کا فوری نوٹس لیا جائے بصورت دیگر سخت سے سخت احتجاج کیا جائے گا۔