اصولوں کی سیاست عوام کی خدمت ہمارے خاندان کا شیوہ ہے، جھوٹ،منافقت اور پگڑی ا چھال سیاست نے حلقہ این اے 94کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، عوامی قیادت کی بجائے ایجنسیوں نے نیب زدہ لوگوں کو جیلوں سے لاکرانہیں عوام پر مسلط کردیا ،سابق وفاقی وزیرامیدوارقومی اسمبلی این اے 94 چو ہدری اسدالرحمن کا کارکنوں سے خطاب

بدھ 8 مئی 2013 23:20

پیرمحل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔8مئی۔ 2013ء) سابق وفاقی وزیرامیدوارقومی اسمبلی این اے 94 چو ہدری اسدالرحمن نے کہاہے اصولوں کی سیاست عوام کی خدمت ہمارے خاندان کا شیوہ ہے جھوٹ،منافقت پگڑی ا چھال سیاست نے حلقہ این اے 94کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا عوامی قیادت کی بجائے ایجنسیوں نے نیب زدہ لوگوں کو جیلوں سے لاکرانہیں عوام پر مسلط کردیا جس سے نہ صرف عوام کے حقوق سلب کیے گئے بلکہ حلقہ بھر میں عوام کا استحصال کیا گیا اب حلقہ کے عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے اپنا استحصال کرنے والوں کا محاسبہ کریں گے ۔

وہ بدھ کو یہاں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی دفتر میں کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب عوام سمجھ چکے ہیں محض جھوٹے وعدے کرکے ان کی تقدیروں سے کھیلنے والے سیاستدانوں کو مستر دکرتے ہوئے صرف اپنے حقیقی نمائندوں کا چناؤ کریں گے ہر وقت عوام کی خدمت کے لیے کوشاں ہے کوشاں رہیں گے انہوں نے کہا اوپر اللہ نیچے بلا کا راگ الاپنے والوں کا حشر قوم نے دیکھ لیا کیونکہ اقتدار کا مالک عرش اور فرش پر اللہ کا ہی ہے انشاء اللہ پاکستان مسلم لیگ ن کامیاب ہوکر اللہ کے فضل کرم سے برابری کا قانون متعارف کروائے گی جس میں میاں نوازشریف کی قیادت میں ملک میں موجود بحرانوں کا مکمل خاتمہ ہوگا اس موقع پر حاجی محمدطارق کوٹلی والے چوہدری امان اللہ ، خان عبدالغفار خان،حاجی محمد نعیم جنرل سٹور والے حاجی لیاقت علی رحمانی ، حاجی محمد عارف ،چوہدری منیراحمد ،میاں محمد طاہر ایڈوکیٹ،حاجی مرزامحمدا عظم،شیخ محمد ہاشم،محمدرمضان انجم، عبدالحمید انصاری ،ملک سراج احمد، محمد رمضان بابو،میاں غلام سرورقادری،،حاجی محمد اکرم ،نذیراحمد جٹ،ماسٹرعبدالعزیز،حاجی محمدرفیق،شیخ محمدافضل راہی چوہدری امان اللہ ، میاں اختر نیاز پٹرولیم ، ساجد حنیف ، محمد ریاض سرگانہ ، کاشف لطیف ، محبوب اختر ، محمد اعظم مغل ، محمد طاہر ایڈوکیٹ، طارق فرید کونسلر ،نثاربلوچ کونسلر ، رمضان جانی کونسلر رضوان طارق سمیت سینکڑوں کارکنوں نے اجلاس میں شرکت کی اس موقع پر اخبار فروش یونین پیرمحل کے صدر محمد سلیم نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت چوہدری اسدالرحمن کی حمایت کا اعلان کیا