خیرپور ، الیکشن سے دور وز قبل پیپلزپارٹی کی خیرپور میں انتخابی مہم میں تیزی ، آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہو گی ،بینظیر بھٹو کی سوچ کے مطابق مفاہمتی پالیسی جاری رکھی، پیپلزپارٹی کے جلسے اور عوامی مقبولیت دیکھ کر مخالفین کے پیٹ میں درد ہو جاتا ہے، پیپلزپارٹی کے امیدواروں قائم علی شاہ ، منظور وسان اورنواب وسان کا انتخابی جلسے سے خطاب

بدھ 8 مئی 2013 23:25

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔8مئی۔ 2013ء) الیکشن سے دور وز قبل پیپلزپارٹی نیخیرپور میں انتخابی مہم تیز کردی پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کا مشترکہ پہلا بڑا انتخابی جلسہ کرنل شاہ ہاسٹل گراؤنڈ پر منعقدکیا گیاانتخابی جلسے سابق وزیر اعلیٰ سندھ اور پی ایس 29 کے امیدوار سید قائم علی شاہ ،سابق صوبائی وزیر داخلہ اور پی ایس 32کے امیدوار منظور حسین وسان اوراین اے 215کے امیدوار نواب خان وسان نے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ حکومت بھی پیپلزپارٹی کی ہو گی شہید بینظیر بھٹو کی سوچ کے مطابق مفاہمتی پالیسی جاری رکھی پیپلزپارٹی کے جلسے اور عوامی مقبولیت دیکھ کر مخالفین کے پیٹ میں درد ہو جاتا ہے اور مخالفین پریشان ہوجاتے ہیں کہ 11مئی کو تیروں کی برسات سے کیسے بچا جائے جنرل ایوب نے قائدعوام ذوالفقار علی بھٹو کو انتقام کا نشانہ بنایا جنرل ضیاء الحق نے شہید بھٹو کا عدالتی قتل کرایا قائد عوام بھٹو کی شہادت کے بعد بہت سے لوگ غداری کر کے پیپلزپارٹی چھوڑ گئے لیکن وفادار اور سچے کارکن ابھی تک پیپلزپارٹی میں موجود ہیں 11مئی کوپیپلزپارٹی کے امیدوار سندھ میں 80فیصد سیٹوں پر کامیاب ہونگے جلسے سے پی ایس 32کے امیدوار منظور حسین وسان نے کہا کہ 10جماعتی اتحاد 11مئی کو بری شکست کھائے گا انہوں نے کہا کہ 1970 سے پیپلزپارٹی کے خلاف اتحاد بنتے رہے ہیں لیکن پیپلزپارٹی کے مخالف شکست کھاتے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام نے پیپلزپارٹی کے حق میں فیصلہ دیدیا ہے 11مئی کو پیپلزپارٹی کی فتح کا جشن منایا جائے گا این اے 215کے پیپلزپارٹی کے امیدوار نواب خان وسان نے کہا کہ جنرل ضیاء الحق کی باقیات پیپلزپارٹی کا مقابلہ کر رہی ہے جنرل پرویز مشرف نے بھی جمہوریت کے خلاف سازشیں کی لیکن سیاسی حکمت عملیوں کے تحت جنرل پرویز مشرف کو اقتدار کے ایوان سے نکال دیا گیا انہوں نے کہا کہ جنرل ایوب خان سے جنرل پرویز مشرف تک آمروں نے عوام کے حقوق پر ڈاکے ڈالے اب آمر حکمران دوبارہ نہیں آئیں گے جبکہ جنرل ضیاء الحق کی باقیات کے لیے اقتدار کے چور دروازے بھی بند کر دیئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ 11مئی تیر کا دن ہوگا ہر جگہ پر تیروں کے نشان ہوں گے پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔