ووٹر اپنے دشمنوں کو ووٹ کے ذریعے شکست دے کر اپنا مستقبل سنواریں گے ،11مئی سندھ کے وسائل کو فروخت کرکے اپنے خزانے بھرنے والے جیالوں کا یوم احتساب ثابت ہوگا ،مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر و این اے 216 کے امیدوار پیر سید صدر الدین شاہ راشدی کا انتخابی جلسوں سے خطاب

بدھ 8 مئی 2013 23:27

ٓ خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔8مئی۔ 2013ء) مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر و این اے 216 کے امیدوار پیر سید صدر الدین شاہ راشدی نے کہا ہے کہ گیارہ مئی کا دن سندھ کے وسائل کو فروخت کرکے اپنے خزانے بھرنے والے نام نہاد جیالوں کا یوم احتساب ثابت ہوگا ووٹر اپنے دشمنوں کو ووٹ کے ذریعے شکست دے کر اپنا مستقبل روشن اور قسمت سنواریں گے ،ٹھری میرواہ ، فیض گنج سمیت دیگر مقامات پر انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دس جماعتی امیدوار کامیاب ہوکر قومی خزانے کو لٹو اور پھٹو کہنے والوں سے پائی پائی کا حساب لیں گے اور عوام سے ہونے والی ناانصافیوں زیادتیوں کا زالہ کریں گے سندھ کو عوامی رائے سے ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن کریں گے ،مخالفین کو بھاگنے بھی نہیں دیں گے پیپلز پارٹی کے ظالموں کو احتساب کی ٹکٹکی پر چڑھا کر لوٹی ہوئی دولت قومی خزانے میں واپس جمع کراکے عوامی بنیادی مسائی حل کرنے پر خرچ کی جائے گی انہوں نے کہا کہ پیر پگارہ کے فکر و فلسفے سے استحصالی عناصر خائف ہیں وہ مسلم لیگ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں باپ بیٹا اور پھپھی کی حاکمیت آکسیجن پر چل رہی ہے جو آخری سانسیں لی رہی ہے انشا ء اللہ موجودہ انتخابات میں مسلم لیگ فنکشنل دس جماعتی اتحاد کے ساتھ حیران کن نتائج دے گی نتائج کا اعلان سنتے ہی مخالفین کومہ میں چلے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :