پاکستانی قیدی ثناء اللہ کے گردوں نے کام چھوڑ دیا، بلڈ پریشر معمول پر لانے کی کوشش جاری

بدھ 8 مئی 2013 00:01

پاکستانی قیدی ثناء اللہ کے گردوں نے کام چھوڑ دیا، بلڈ پریشر معمول پر ..
{#EVENT_IMAGE_1#} چندی گڑھ /نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔8مئی۔ 2013ء) کوٹ بھلوال جیل میں بھارتی فوجی اور اس کے ساتھیوں کے حملے میں زخمی ہونے والے پاکستانی قیدی ثنااللہ کے گردوں نے کام چھوڑ دیا، ڈاکٹرکی ادویات کے ذریعے ان کا بلڈ پریشر معمول پر لانے کی کوشش جاری۔بدھ کو بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی قیدی ثناء اللہ کے گردوں کے حوالے سے انکشاف چندی گڑھ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے تازہ میڈیکل بلیٹن میں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق ثناء اللہ کی حالت پہلے سے انتہائی ناز ک ہے اور ان کا ڈائیلسز کیا جا رہا ہے۔ ہسپتال کے طبی حکام کے مطابق ثناء اللہ کا بلڈ پریشر بھی کم ہو گیا ہے۔ یادرہے کہ ثنا اللہ کے رشتہ دار بھارت میں موجود ہیں ۔انہوں نے گزشتہ روز چندی گڑھ ہسپتال میں ثنااللہ کیصحت بارے ڈاکٹر سے بریفنگ لی تھی جبکہ بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر سلمان بشیر نے بھی ثنااللہ کی عیادت کی تھی ۔ثنااللہ کوٹ بھلوال جیل میں بھارتی فوجی اہلکار اوراس کے ساتھیوں کے حملے میں زخمی ہوگئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :