مریم نواز کی انتخابی مہم میں لوگوں کی توجہ کاخاص مرکز بننے والا سفید شیر ہلاک، سماجی کا رکن فریال گوہر کاشیر کے حقوق پورے نہ کر نے پر لاہور ہائیکورٹ میں(کل) رٹ دائر کر نیکا اعلان

بدھ 8 مئی 2013 00:04

مریم نواز کی انتخابی مہم میں لوگوں کی توجہ کاخاص مرکز بننے والا سفید ..
{#EVENT_IMAGE_1#}لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔8مئی۔ 2013ء) مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی انتخابی مہم میں لوگوں کی توجہ کاخاص مرکز بننے والا سفید شیر ہلاک جبکہ سماجی کا رکن فریال گوہر کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں کل رٹ دائر کر نیکا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل ن)کی ریلیوں اور جلسوں میں سفید شیر کو انتخابی نشان کے طور پر لایا جاتا تھا جہاں لوگ دور دور سے اس شیر کو دیکھنے کے لیے ریلیوں میں شرکت کرتے تھے، ریلیوں میں شرکت کے باعث یہ ٹائیگر بے ہوش ہوگیا تھا جسے طبی امداد کے لیے یونیورسٹی آف اینیمل سائنسز پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹرز کی بھرپور کوشش کے باوجود اس کی زندگی بچانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

ڈاکٹرز کے مطابق شیر روشنی اور شور سے گھبراتے ہیں اور نواز لیگ کے انتخابی شیر کی موت کی وجہ بھی شور، روشنی اور دن بھر کی تھکان سے ہوئی ہے۔سفید شیر کی ہلاکت پر ڈبلیو ڈبلیو ایف اور سماجی کارکن فریال گوہر نے جا نوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کرنے کا اعلان کیا ہے ،فریال گوہر کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں کل رٹ دائر کی جائے گی۔