آئندہ صدراتی انتخابات بین الاقوامی واقعہ ہیں ،مستقبل میں ایرانی پر عالمی دباوٴ کم ہو جائے گا، ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کا عوامی اجتماع سے خطاب

جمعرات 9 مئی 2013 17:51

تہران(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 9مئی 2013ء) ایرانی محمود احمدی نڑاد نے آئندہ صدارتی انتخابات کو ایک عالمی اور بین الاقوامی واقعہ قرار دیا ۔جمعرات کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صوبے صوبہ مازندران کے دورے کے دوران نوجوانوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے احمدی نژاد نے کہا کہ میں ایران کے آئندہ صدارتی انتخابات میں ایرانی عوام کی بھرپور شرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتخابات ایک عالمی اور بین الاقوامی واقعہ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت لاطینی امریکہ میں ایرانی اور غیرایرانی نقط نظر کا محاذ تشکیل پا چکا ہے اور تسلط کا عالمی نظام بھی غیرایرانی نقط نظر پر زور دیتا ہے۔ایرانی صدر نے زراعت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یقینی طور پر مستقبل میں ایران پر دشمنوں کا دباوٴ ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں خاص طور پر صنعت زراعت اور معدنیات کے شعبوں کی ظرفیت اور گنجائش سے استفادہ کرنے سے ایران کی معیشت کا تیل پر انحصار ختم ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :