صحافی نگران وزیراعلیٰ کے دورمیں بھی ڈسٹرکٹ انفارمیشن کی سیٹ 10 سالوں سے خالی ،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کو مکمل معلومات نہ دینے پر ضلع بھر کے سینکڑوں قومی وبین الاقوامی میڈیا کے نمائندگان کو الیکشن کی کوریج کیلئے کارڈ جاری نہ کیے جاسکے ،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے الیکشن سے چند گھنٹے قبل نشریاتی پرنٹ الیکٹرانکس اداروں سے براہ راست اتھارٹی لیٹر کی کڑی شرائط لاگو ضلع بھر کے صحافیوں کاشدید احتجاج

ہفتہ 11 مئی 2013 18:58

پیرمحل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔11مئی۔2013ء) صحافی نگران وزیراعلیٰ ، کے دورمیں بھی ڈسٹرکٹ انفارمیشن کی سیٹ عرصہ دس سال سے خالی ،،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کو مکمل معلومات نہ دینے پر ضلع بھر کے سینکڑوں قومی وبین الاقوامی میڈیا کے نمائندگان کو الیکشن کی کوریج کے لیے کارڈ جاری نہ کیے جاسکے ،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے الیکشن سے چند گھنٹے قبل نشریاتی پرنٹ الیکٹرانکس اداروں سے براہ راست اتھارٹی لیٹر کی کڑی شرائط لاگو ضلع بھر کے صحافیوں کاشدید احتجاج ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر کی سیٹ عرصہ دراز سے خالی ہونے کے باعث ڈسٹرکٹ آفیسر کا کام ہیڈکلر ک امیر علی تبسم چلارہا ہے جس نے ڈسڑکٹ انفارمیشن دفتر کو کباڑ خانہ بنارکھا ہے قومی علاقائی خبریں متعلقہ اداروں کو بھجوانے کی بجائے پریس ریلیز پر بھجوائی جانے والی خبریں متعلقہ محکموں کو بھجواکر اپنی تنخواہیں وصول کرکے کام چلایاجارہاہے جبکہ ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسرنہ ہونے کے باعث ضلع بھر کے صحافی اہم ایونٹ پر سرکاری طورپر کوریج کرنے سے محروم ہوجاتے ہیں موجودہ الیکشن پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے جنرل الیکشن ہے جس میں میڈیا کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیاجاسکتا جس میں ڈسٹرکٹ انفارمیشن کا عملہ ڈسڑکٹ ریٹرننگ آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کو مکمل آگاہی نہ دینے کے باعث ڈسڑکٹ ریٹرننگ آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نے پولنگ اسٹیشن کی کوریج اور دیگر امور انجام دینے کے لیے سرکاری طورپر الیکشن کمیشن کی طرف سے اجازت نامہ کو براہ راست اداروں کے اتھارٹی لیٹر سے چند گھنٹے قبل مشرو ط کردیا جس سے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ بھر میں ماسوائے چند صحافیوں کے سینکڑوں صحافی جس میں قومی بین الاضلاعی پرنٹ الیکٹرانکس میڈیا کے نمائندگان شامل ہے کو الیکشن کی کوریج کے اجازت نامے جاری نہ کیے گئے جس سے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ بھرمیں الیکشن کی میڈیاکوریج نہ ہونے سے الیکشن میں ہونیو الی بے ضابطگیوں اور مشکلات کو سامنے نہ لایا جاسکا ضلع بھر کے صحافیوں نے نگران وزیراعلیٰ نجم سیٹھی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات کے صحافت سے وابستہ ہونے کے باوجود ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسرکی سیٹ عرصہ دس سال سے خالی ہونے کے باعث صحافیوں کے ساتھ جنرل الیکشن2013ء ء میں ہونے والے ناروا سلوک پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے براہ راست الیکٹرانکس پرنٹ میڈیا کے اتھارٹی لیٹر کی شرط ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے الیکشن کی کوریج کے لیے اجازت نامے جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :