فیسکو پیرمحل نے وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کے لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان ہوا میں اڑادیا، انتخابات کے روز بجلی بندش کا سلسلہ معمول کے مطابق جاری رہا

ہفتہ 11 مئی 2013 19:00

پیرمحل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔11مئی۔2013ء) وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن پاکستان کا الیکشن کے تین روز لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان فیسکو سب ڈویژن پیرمحل نے ہوا میں اڑادیاچند گھنٹے بجلی کی آمد کاروبار زندگی تباہ بادل او رآندھی میں خواتین مرد بچوں کی واپڈا کے حکام کو بددعائیں۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن پاکستان نے دس مئی سے 12مئی تک ملک بھر میں واپڈا کے حکام کو لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایات جاری کی تھی جس کو سب ڈویژن فیسکو پیرمحل انتظامیہ نے نظرا نداز کرتے ہوئے سار ادن لوڈشیڈنگ کرکے نمازیوں کو نمازجمعہ سے محروم کردیا جبکہ بجلی کی چند گھنٹے آمد پر کاروبار زندگی مکمل طور پر معطل رہا بادل او رآندھی میں خواتین مرد بچوں کی واپڈا کے حکام کو بددعائیں دیتے ہوئے دن گذر گیا سماجی فلاحی حلقوں نے واپڈا کے اعلیٰ حکام سے اصلاح کا مطالبہ کیا ہے ۔