Live Updates

انتخابات میں دھاندلی پر افسوس ہوا: عمران خان

اتوار 12 مئی 2013 17:10

انتخابات میں دھاندلی پر افسوس ہوا: عمران خان
{#EVENT_IMAGE_1#} لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مئی۔2013ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں جمہوری عمل میں حصہ لینے پر عوام کا مشکور ہوں، حق رائے دہی کے لئے لوگوں کا گھنٹوں کھڑا رہنا قابل ستائش ہے۔الیکشن کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قوم کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ انتخابات کے روز حق رائے دہی کے لئے لوگوں کا گھنٹوں لائنوں میں کھڑا رہنا انتہائی قابل ستائش ہے۔

میں جمہوری عمل میں حصہ لینے پر عوام کا بے حد مشکور ہوں۔

(جاری ہے)

عمران خان کا کہنا تھا کہ ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ مختلف اضلاع میں انتظامیہ نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا جبکہ مختلف شہروں میں انتخابی نتائج میں ردوبدل کی اطلاعات بھی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم انتخابی نتائج میں ردوبدل کے شواہد اکھٹے کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ہم جمہوری عمل میں آگے کی جانب بڑھ رہے ہیں. اب آنے والی تبدیلی کو کوئی نہیں روک سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہار جیت تو زندگی کا حصہ ہوتی ہے لیکن میں انتخابات میں بھرپور حصہ لینے پر نوجوانوں کا انتہائی شکر گزار ہوں۔ نوجوانوں کا جنون دیکھ کر شکست کا غم اور تکلیف دور ہو گئی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات