ملک بھر میں پیپلزپارٹی کو شکست فاش سے (ن) لیگ کی اکثریت واضح ہوچکی ہے، وہ وقت دور نہیں ہے جب ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا اور ایشیاء کا ٹائیگر بنے ،حاجی محمدالیاس انصاری کی پارٹی کارکنان سے بات چیت

اتوار 12 مئی 2013 20:48

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔12مئی۔2013ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور نومنتخب ممبرپنجاب اسمبلی پی پی 25حاجی محمدالیاس انصاری نے کہا ہے کہ ملک بھر میں پیپلزپارٹی کو شکست فاش سے (ن) لیگ کی اکثریت واضح ہوچکی ہے، وہ وقت دور نہیں ہے جب ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا اور ایشیاء کا ٹائیگر بنے گا، فیصل آباد کے غیور عوام مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے جمہوریت پسند اور اصولوں پر سمجھوتہ نہ کرنے والی جماعت مسلم لیگ (ن) کو واضح اکثریت سے کامیاب کرایا.اتوار کو یہاں پارٹی کارکنان سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو فیصل آباد اور دیگر شہروں میں عبرتناک شکست کے بعد مذکورہ پارٹی دفن ہوگئی ہے اور اس کا ملک بھر نام ونشان تک مٹ گیا ہے، میاں محمد نوازشریف ہی تیسری مرتبہ ملک کے وزیراعظم بن کر بحرانوں سے نجات دلائیں گے اور قوم کی تقدیر بدل دیں گے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :