فیصل آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ،دو افراد قتل

بدھ 15 مئی 2013 13:33

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 15مئی 2013ء ) فیصل آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سالے اوربہنوئی کو قتل کردیا، پولیس نے دو مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو فیصل آباد کے علاقے ناظم آباد میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گاڑی پر فائرنگ کرکے سالے زبیراوربہنوئی شوکت جٹ کو قتل کردیا ۔ پولیس کے مطابق دونوں اپنے کام سے واپس گھر جارہے تھے کہ نامعلوم افرد نے ان پرفائرنگ کردی۔پولیس نے سانحے کی جگہ سے دو مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔