مسلم لیگ فنکشنل کی کال پرحالیہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف سندھ اور بلوچستان کے متعدد اضلاع میں ہڑتال ،یوم سیاہ ،سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم ،ڈگری میں فرسٹ ایئر کا پرچہ ملتوی ،متعدد علاقوں میں کاروباری مراکز بند

جمعرات 16 مئی 2013 13:22

کراچی /حیدر آباد/سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 16مئی 2013ء ) حالیہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف مسلم لیگ فنکشنل کی کال پر سندھ اور بلوچستان کے متعدد اضلاع میں ہڑتال کی گئی اور یوم سیاہ منایا گیا،سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم رہی ،ڈگری میں فرسٹ ایئر کا پرچہ ملتوی کر دیا گیا،متعدد علاقوں میں کاروباری مراکز بھی بند رہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو حالیہ انتخابات کے دوران مختلف علاقوں میں ہونے والی مبینہ دھاندلی کے خلاف مسلم لیگ فنکشنل نے ہڑتال کی کال کی جس کے باعث حیدر آباد، جامشورو، بدین، ٹنڈوالہ یار، نوابشاہ، سکھر اور دیگر شہروں ہڑتال کی گئی۔ سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم ہے۔ ڈگری میں فرسٹ ایئر کا پرچہ میں ملتوی کر دیا گیا۔مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما امتیاز شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا تھا۔امتیاز شیخ نے کہا کہ 11 مئی کو انتخابات میں بدترین دھاندلی کی گئی جس کے خلاف پیر پگارا کی ہدایت پر کراچی سمیت سندھ بھر میں یوم سیاہ منایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :