ہپاٹائٹس بی اور سی عوام میں تیزی سے خطرناک حد تک پھیل رہا ہے ‘مریضوں اور خون دینے والوں کی ابتدائی سکریننگ میں ہیپاٹائٹس بی کے 11فیصد اور سی کے ساڑھے چا رفیصد کے وائرس کا پتہ چلایا ہے، ڈاکٹر محمد نعیم پتھالوجسٹ اور ڈاکٹر ارشاد احمد ریڈیالوجسٹ کی بات چیت

جمعہ 17 مئی 2013 17:20

پیرمحل(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 17مئی 2013ء)ڈاکٹر محمد نعیم پتھالوجسٹ اور ڈاکٹر ارشاد احمد ریڈیالوجسٹ نے کہا ہے کہ ہپاٹائٹس بی اور سی عوام میں تیزی سے خطرناک حد تک پھیل رہا ہے آنے والے مریضوں اور خون دینے والوں کی ابتدائی سکریننگ میں Hepatitis Bگیارہ فیصد اور Hepatitis Cساڑھے چا رفیصد کے وائرس کا پتہ چلایا ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز یہاں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ Hepatitis ہیپاٹایٹس Bاور Hepatitis ہیپاٹایٹس Cکے موذی مرض سے بچاؤ کے لیے حکومت نے قابل قدر انتظامات کیے ہیں جس کی بدولت اس مرض پر کنٹرول ہونا شروع ہوا اس علاقہ کو ان موذی امراض سے بچانے کے لیے فاؤنڈیشن ہسپتال میں جدید لیبارٹری کا آغاز کیا جس میں مرض کی تشخیص کرکے علاج کو ممکن بنایاجاتا ہے اگست 2006ء ء میں پندرہ سو ٹسٹ جبکہ اگست 2007ء ء میں چھ ہزار ٹسٹ کیے شعبہ مائیکروبیالوجی کے ذریعے خون کے کلچر فنگس وغیرہ کے جراثیم کا پتہ چلانا اور اینٹی بائیوٹکس کی نشاندہی کرنا موجودہے کلر ڈاپلر الٹراساؤنڈ کے ذریعے فالج کے مریضوں کا علاج ممکن ہوا ان تمام عوامل میں عوام کو صرف مستند پتھالوجسٹ سے ہی اپنی ٹسٹ کروانے چاہیے غیر مستند اور عطائی لوگوں سے کروائے گئے ٹسٹ ایڈز ، جیسی موذی بیماریوں کا باعث بھی بن سکتے ہیں لہذا عوام کو مرض کی تشخیص کے لیے کوالیفائیڈتجربہ کار ماہرین سے رجوع کرنا ہوگا ۔