پیر محل میں جعلی نوٹوں کے کاروبار سے عوام پریشان‘ نوسر بازوں نے شہریوں کو لوٹنا شروع کر دیا

جمعہ 17 مئی 2013 17:21

پیرمحل(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 17مئی 2013ء) جعلی نوٹوں کی بھرما ر کاروباری لوگ سخت پریشانی میں مبتلا تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر اور ارد گرد کے دیہات میں جعلی نوٹ جوکہ بالکل سوفیصد اصل کی مانند ہے کی بھرمار کے باعث شہری اور تاجر سخت پریشانی میں مبتلا ہے کیونکہ نہ صرف انہیں مالی نقصان اٹھانا پڑتا ہے بلکہ جعلی نوٹ نکلنے کے باعث قانونی کاروائی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے جعلی نوٹ اتنی مہارت سے بنائے گئے ہیں کہ صرف بنک کا عملہ ہی انہیں پہچان سکتا ہے جس سے تاجربرادری میں سخت بے چینی کی کیفیت پائی جاتی ہے شہریوں نے اعلٰی حکام سے مطالبہ کیا کہ فی الفور جعلی کرنسی پھیلانے والے گروہ کے نیٹ ورک کو توڑا جائے تاکہ تاجر مالی نقصان کے ساتھ دوسری قانونی پیچیدگیوں سے بچ سکیں

متعلقہ عنوان :